ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

اردو کی پہلی غزل اور اس کا تعارف

مغل شہنشاہ شاہجہاں ہی کے زمانے میں نئی دہلی میں وہاں کی پرانی زبان نئے سرے سے زندہ ہوتی ہے ۔ جو عہدِ عالمگیری میں برج بھاشا کے قدم ادبی حلقوں سے اُکھاڑ دیتی ہے۔ بعض مُحققین ( کیفیہ صفحہ نمبر 25 از پنڈت دتاتریہ کیفی۔ پنڈت جی نے یہ حوالہ نہیں دیا کہ غزل مذکورہ کہاں سے دستیاب ہوئی) کے مطابق اردو کی اولین غزل جو اس وقت دستیاب ہے شاہ جہاں ہی کے عہد میں پنڈت چندر بھان برہمن ( 1574 تا 1662 ) نے لکھی تھی۔
جس کا حوالہ "مقدمہ تاریخِ زبانِ اردو”تالیف ڈاکٹر مسعود حسین خان ایم اے پی ایچ ڈی ( علیگ ) ڈی لٹ ( پیرس ) صدر شعبہء اردو ، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن کی کتاب کے صفحہ نمبر 125۔126 ہے۔ پاکستان میں اس کے ناشر اردو مرکز لاہور ہے ۔

آپ غزل ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

خدا جانے یہ کس شہر اندر ہمن کو لاکے ڈالا ہے
نہ دلبر ہے نہ ساقی ہے نہ شیشہ ہے نہ پیالا ہے

پیا کے ناوں کی سِمرن کیا چاہوں کروں کیسے
نہ تسبیح ہے نہ سِمرن ہے نہ کنٹھی ہے نہ مالا ہے

پیا کے ناوں عاشق قتل با عجب دیکھے ہوں
نہ برچھی ہے نہ کرچھی ہے نہ خنجر ہے نہ بھالا ہے

خوباں کی باغ میں رونق ہووے تو کس طرح یاراں
نہ دونا ہے نہ مردا ہے نہ سوسن ہے نہ لالہ ہے

برہمن واسطے اشنان کے بھرتا ہے بگیا سیں
نہ گنگا ہے نہ جمنا ہے نہ ندی ہے نہ نالا ہے

خصوصی نوٹ ۔۔۔۔۔
غزل مذکورہ زبانِ دہلوی کی نشاط الثانیہ کا پہلا نقش کہا جا سکتا ہے۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

دنیا کی 92 فیصد...

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دولت کے مراکز اور اس کی تقسیم کے انداز...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...