پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کردی
فرانزک رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گئا ہے کہ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی۔
اس سے کچھ دیر قبل سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا گیا تھا کہ پولیس کےپاس ڈاکٹر یاسمین راشد کے جناح ہاوس پر حملہ میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور اس ضمن میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیو کلپ بھی صحافیوں کو دکھائے گئے ۔
پولیس چیف نے دعوی کیا تھا کہ جناح ہاوس حملہ کے حوالے سے جو فون کالز پکڑی گئی ہیں ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھی کافی فون کالز شامل ہیں ۔
ہوم ڈاکٹر یاسمین راشد کی فرانزک رپورٹ آ گئی