ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

نئی حکومت عوام دشمن بجٹ بنانے پر مجبور … معاشی ماہرین پریشان!

پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے . اب حکومت کسی کی بھی بنے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ نئی حکومت کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا . ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے ؟ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی کن معاشی مسائل کا سامنا ہو گا . کیا پہلا بجٹ عوام دوست ہو گا اور سب سے اہم یہ ہے کہ دیوالیہ ہونے کے خطرات سے ٹکراتے پاکستان کو اس صورت حال سے نکالنے کے لیے کیا اقدامات کرنے ہوں گے. اس حوالے سے ِدی جرنلسٹ ٹوڈے نے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم سے خصوصی گفتگو کی

ڈاکٹر قیس اسلم کہتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے .ہماراگروتھ ریٹ اس وقت 0.5 فیصد ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق یہ اگلے سا ل 0.2 فیصد تک جائے گا.اسی طرح ہمارا ٹیکس کا نظام بہت فرسودہ ہے جس میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا بہت بوجھ ہے. بے روزگاری 8فیصد سے زیادہ ہے،افراط زر 30 ،32 فیصد پہ ہے ، انٹرسٹ ریٹ 22 فیصدپر ہیں . ہماری انڈسٹری اس وقت بیٹھی ہوئی ہے ،ڈالر کا ریٹ ہائی ہے .ابھی ہم نے قرضے واپس کرنے ہیں لیکن صنعتی ترقی ہو ہی نہیں رہی. جب تک صنعتی ترقی نہیں ہوگی یہ سب چیزیں حل نہیں ہوں گی

انہوں نےبتایا کہ نئی حکومت کو جو مسائل درپیش ہوں گے اس میں سب سے بڑا چیلنج بیرونی قرضے اور بیلنس آف پیمنٹ ہوگا، لانگ ٹرم صنعتی ترقی بھی بہت بڑا چیلنج ہوگا ، غربت اور افراط زر کو دور کرنا ،مارکیٹ میں قیمتوں کو اور ڈالرز کونیچے لانا بہت بڑا چیلنج ہوگا. بے روزگاری دور کرنے کے علاوہ سرکاری اثاثہ جات کو بروئے کار لانا بہت ضروری ہوگا .ٹیکس کے حوالے سے رسٹرینٹس آئی ایم ایف نے ڈالے ہوئے ہیں جب تک فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آتی یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے

ہر حکومت کا دعوی ہوتا ہے کہ وہ آتے ہی ایسا عوام دوست بجٹ لائے گی جس سے عام شہریوں کے مسائل حل ہو جائیں گے لیکن ڈاکٹر قیس اسلم کہتے ہیں کہ کوئی بجٹ بھی عوام دوست نہیں ہوتا، سارے بجٹ اس لیے ہوتے ہیں کہ حکومتیں چلیں ،پاکستان کے پاس فیڈرل حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی حکومتیں ہیں . اس کے علاوہ کئی ایسے ادارے ہیں جو سفید ہاتھی بن چکے ہیں .جب تک حکومت کا حجم چھوٹا نہیں کیا جائے گا، بیوروکریسی میں اور لیگل ریفارمز نہیں کیے جائیں گے تب تک بجٹ اسی طرح بنے گا اور مہنگائی رہے گا . انہوں نے بجٹ کے استعمال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا 50 فیصد سے زیادہ ہم قرضہ واپس کرتے ہیں ، 13 فیصد دفاعی بجٹ ہے ،8 فیصد پینشنز پر چلا جاتا ہے یعنی 70 فیصد تو یہی چلا جاتا ہے . 7فیصد بجٹ حکومت کو چلانے کے لیے خرچہ ہے . اسی طرح اس بجٹ میں 7 یا 8 فیصد پروونسز کو دینا ہے اور دوسری سبسڈیز دینے کے لی لگتا ہے .تو ہم کہیں 9.4 بلین روپیز کے ٹیکس لگائے ہوئے ہیں اور 7.5 بلین کے ایک قرضہ جات ہیں.ان حالات میں جب صرف ٹیکس ہی ٹیکس ہو جاتے ہیں تو جو بجٹ بنے گا اسے عوام دوست بجٹ نہیں کہہ سکتے
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا ہے کہ شارٹ ٹرم میں تو میری تجویز ہے کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں اور اپنے سورسز سے بجلی پیدا کریں، اپنے سورسز انڈسٹریلائیزیشن کریں، آپ اپنی معدنیات کو ویلیو ایڈ کریں اور ان کو ایکسپورٹ کریں . اسی طرح لانگ ٹرم میں اپنا تعلیمی نظام 21کیسویں صدی پہ لانا پڑے گا، ملک کے سارے بچوں کو بہت اچھی تعلیم دینی پڑے گی انہیں مواقع مہیا کرنے ہوں گے ،انڈسٹریلائزیشن کرنی پڑے گی،ایگریکلچر ریفارمز لانی پڑیں گے ،پانی چھوٹے کسان تک پہنچانا پڑے گا ،بجلی سستی کرنی پڑے گی ،ایس ڈی جیز پہ کام کرنا پڑے گا ،کلائمٹ چینج سے بچنے کے لیے درخت لگانے پڑیں گے .یہ بہت مشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں ہے . ان مسائل سے نکلنے کی بنیاد انڈسٹری ہے اور انڈسٹری چلانے کے لیے اپنی بجلی سستی کرنی ہو گی .اسی طرح ایگریکلچر ہماری فوڈ سکیورٹی ہے جس کے لیے اپنا پانی چاہیے .اسی طرح سروسز سیکٹر بہت اہم ہے اس کو سپورٹ کریں اور ایکسپورٹ ایبل بنانا بہت ضروری ہے

اس صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی خوفناک معاشی بحران اور مسائل کا سامنا ہو گا جس سے پاکستان کو نکالنے کے لیے فوری ریفارمز کی جانب جانا ہو گا ۔ حکومت نےاگر ان مسائل کو سنجیدگی سے نہ لیا توملک خدانخواستہ مزید بحرانوں کا شکار ہو سکتا ہے اور حکومت کے لیے بھی مدت پوری کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ ضروری ہے کہ حکومت اقتدار سنبھاتے ہی شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسز کو اپناتے ہوئے معاشی صورت حال بہتر بنانے پر توجہ دے تاکہ عام پاکستانی کی زندگی آسان ہو سکے

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

سید بدر سعید
سید بدر سعید
سید بدر سعید تحقیقاتی صحافی اور پبلک ریلیشنگ ایکسپرٹ ہیں . تین کتب "خود کش بمبار کے تعاقب میں" ، "صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق" اور "جرائم کی دنیا " کے مصنف ہیں .قومی اخبارات ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور پبلک ریلیشنگ میڈیا سیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں . صحافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں . پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے علاوہ مختلف ادبی و صحافتی تنظیموں کے عہدے دار رہے ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کے رکن ہیں . متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں .

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

انفارمیشن اوورلوڈ…سوشل میڈیا پرمعلومات...

کبھی علم کو روشنی اور سکون کا ذریعہ کہا جاتا تھا لیکن اکیسویں صدی میں...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

100,000 ٹن درآمد — کتنا میٹھا، کتنا کڑوا؟

پاکستان میں چینی کی قیمت ہمیشہ ایک حساس موضوع رہا ہے۔ یہ وہ روزمرہ کی بنیادی ضرورت ہے جس کے نرخوں میں معمولی اضافہ...

چار ہزار 800 ارب کا خوفناک سکینڈل ….یہ رقم عوام کی امانت تھی !

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی آڈٹ رپورٹ 2023-24 نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کی وہ تصویر پیش کی ہے جو برسوں سے وقتی...

35 وفاقی ، 58 صوبائی نشستوں والا”مغربی پنجاب” …قومی اسمبلی میں پنجاب کی تقسیم کا بل پیش !

پاکستان میں صوبائی تقسیم کی بحث ہمیشہ سے حساس رہی ہے۔ 1970ء کے بعد ون یونٹ کے خاتمے کے نتیجے میں چار صوبوں...

ایف آئی آر کٹواتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں ..ایسی معلومات جوشہری کے لیے ضروری ہیں !

ایف آئی آر، فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کا مخفف ہے جسے اردو میں ابتدائی اطلاعی رپورٹ بھی کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق کسی جرم ہونے...

آن لائن پیسے کمانے کا ہنر!

ہم جہاں وقت گزارتے ہیں دنیا وہیں سے پیسے کما رہی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ولیج بنا دیا...