پاکستان بزنس کونسل نے نئے بجٹ کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش بھی شامل ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق، بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دگنا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا جبکہ درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے اور اگلے مالی سال میں تجارتی خسارہ 28 ارب 70 کروڑ ڈالرز بتایا جا رہا ہے ۔ رپورٹ میں ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے بتای گیا ہے کہ بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی۔نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا تاہم اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپےفی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نان ٹیکس آمدن 2.9 ٹریلین تک لے جانا چاہتی ہے، اس لیے حکومت کو 10 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ حکومت اس حاصل شدہ رقم سے پینشن میں 30 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے۔اس لیے آئندہ مالی سال میں پینشن میں اضافے کے لیے 780 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔
بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش !
کچھ صاحب تحریر کے بارے میں
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔