ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

مشہور زمانہ این کاؤنٹر سپیشلسٹ انسپکٹر عابد باکسر کی بزنس کمیونٹی میں دھماکہ خیز اینٹری !

پنجاب میں پولیس مقابلوں کے دوران سوا سو کے قریب اشتہاری مار کر شہرت پانے والے مشہور زمانہ انسپکٹر عابد باکسر کی بزنس کمیونٹی میں بھی دھماکہ خیز اینٹری ہو گئی ہے . عابد باکسر کو لاہور چیمبر آف کامرس نے رکنیت دے دی ہے اور اب وہ چیمبر آف کامرس کے رکن بن چکے ہیں . اس سلسلے میں سابق انسپکٹر عابد باکسر سے دی جرنلسٹ ٹوڈے کی گفتگو ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ کاروباری دنیا میں وہ نئے نہیں ہیں . وہ عابد مارکیٹ کے اکلوتے وارث تھے اور اب بھی عابد مارکیٹ لاہور کے مالک ہیں . ان کے تین پلازے ہیں جن کا کرایہ آتا ہے . اس کے علاوہ انہوں نے 2000 میں جیل روڈ لاہورپر گاڑیو ں کا شو روم بنایا تھا . جب وہ پاکستان سے مفرور ہوئے اور بیرون ملک گئے تو وہاں بھی انہوں نے کامیاب بزنس مین کے طور پر اپنے آپ کو منوایا. انہوں نے دبئی میں تین کمپنیاں بنائیں اور کمپیوٹر ایسسریز کا بزنس کیا . یہ کمپنیاں آج بھی چل رہی ہیں . اب پاکستان میں انہوں نے کنسٹرکشن اور پراپرٹی کے حوالے سے کمپنی بنائی ہے جس کے تحت پوش علاقوں میں گھر وں کی کنسٹریشن کی جارہی ہے .

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں سے کامیاب بزنس مین ثابت ہونے کے بعد یہ میرا حق تھا کہ میں بزنس کمیونٹی کے معروف مرکز چیمبر آف کامرس کا ممبر بنتا اور مجھے یہی حق چیمبر کے معززین نے دیا ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کسی کمیٹی کی سربراہی کی بھی آفر کی گئی تھی جس سے انہوں نے معذرت کر لی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ چیمبر آف کامرس کے حوالے سے یہ تاثر جائے کہ وہ کسی مفاد کے تحت اس کے ممبر بنے ہیں البتہ انہوں نے ایک سوال پر یہ ضرور کہا کہ اگر چیمبر آف کامرس نے تاجر برادری کی فلاح کے لیے ان کے ذمہ کوئی کام لگایا تو وہ اسے ضرور پورا کرنے کی کوشش کریں گے

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

سید بدر سعید
سید بدر سعید
سید بدر سعید تحقیقاتی صحافی اور پبلک ریلیشنگ ایکسپرٹ ہیں . تین کتب "خود کش بمبار کے تعاقب میں" ، "صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق" اور "جرائم کی دنیا " کے مصنف ہیں .قومی اخبارات ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور پبلک ریلیشنگ میڈیا سیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں . صحافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں . پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے علاوہ مختلف ادبی و صحافتی تنظیموں کے عہدے دار رہے ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کے رکن ہیں . متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں .

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

انفارمیشن اوورلوڈ…سوشل میڈیا پرمعلومات...

کبھی علم کو روشنی اور سکون کا ذریعہ کہا جاتا تھا لیکن اکیسویں صدی میں...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

دنیا کی 92 فیصد نجی دولت صرف 56 مارکیٹس میں لگی ہوئی ہے … 2025 کی رپورٹ نے ہوش اڑا دیے!

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دولت کے مراکز اور اس کی تقسیم کے انداز ہر سال ایک نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔...

فوجی فاؤنڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری گروپ قرار، سفائر بھی ٹاپ ٹین میں شامل!

فوجی فاؤنڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری گروپ قرار پاکستان کی معیشت کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں فوجی فاؤنڈیشن نے ایک مرتبہ پھر اپنی...

موڈیز کی اپگریڈ — پاکستان کی معیشت کے لیے روشنی کی کرن یا عارضی ریلیف؟

پاکستان کی معیشت کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز (Moody’s)...

آن لائن پیسے کمانے کا ہنر!

ہم جہاں وقت گزارتے ہیں دنیا وہیں سے پیسے کما رہی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ولیج بنا دیا...

الیکشن کے معشیت پر اثرات …عالمی اداروں کی حیران کن پیشنگوئیاں !

ایک طرف یہ نظریہ اور سوچ رائج العام ہے کہ جمہوری نظام حکومت کی فعالیت اور ملکی معیشت میں استحکام مسلسل حق رائے سے...

بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش !

پاکستان بزنس کونسل نے نئے بجٹ کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن میں  بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی...