ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

قرآن میں بیویوں کو کھیتیاں کیوں کہا گیا ؟

قرآن پاک کا اعجاز ہے ۔اس پر جتنا غور کرو اتنے ہی مفاہیم سامنے آتے ہیں
ہمارے یہاں ایک آیت کو عموما میاں بیوی کے جنسی تعلقات کی حد تک محدود کر دیا جاتا ہے ۔ یقینا سیاق و سباق کے ساتھ دیکھیں تو حکم ایسا ہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اسے بڑے کینوس پر کیوں نہیں دیکھا جاتا ۔
پہلے سورۃ البقرہ کی آیت مبارکہ دیکھیں
( نساؤکم حرث لکم فأتوا حرثکم أنی شئتم)
ترجمہ : تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں ، جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ۔ “

مجھے اس سے اختلاف نہیں کہ یہاں اسلام خانگی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے راہنمائی کر رہا ہے لیکن غور کریں کہ کھیتی کی ہی مثال کیوں دی گئی ۔
یہاں لفظ "کھیتی” نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا
تمہاری عورتیں تمہاری "کھیتیاں” ہیں ۔
زیادہ تر علما کرام کے یہاں بھی کھیتی کی مثال اولاد سے تعبیر کی جاتی ہے ۔ یہ درست ہے کہ نسل انسانی کا فروغ یعنی اولاد عورت سے ہے ۔ جس طرح بیج بونے پر کھیتی اناج یا پھل دیتی ہے ایسے ہی اولاد کا حصول عورت یعنی بیوی سے جڑا ہے

اب دوسرا رخ دیکھیں

آپ کسان ہیں ،آپ کے پاس زمین ہے لیکن آپ اس پر توجہ نہیں دیتے ، ، اس کی برھوتڑی کے لیے پیسے خرچ نہیں کرتے ، اسے وقت نہیں دیتے ، اس سے محبت نہیں رکھتے ، اپنا آرام سکون غارت کر کے اس کی خدمت نہیں کرتے ، اسے ہرا بھرا بنانے کے لیے اپنا آرام سکون بھول نہیں جاتے ۔اس کی طرف آنے والے سور اور دیگر جانوروں سے اس کی حفاظت نہیں کرتے ، اسے دوسروں کی گزر گاہ بننے سے بچانے کی کوشش نہیں کرتے ، اسے اس کے مزاج کے مطابق کم یا زیادہ دھوپ سے نہیں بچاتے ،اسے اس کی ضرورت کا پانی نہی دیتے تو کیا ہو گا ؟؟؟
کھیتی سوکھ جائے گی ،اجڑ جائے گی ،آپ کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا ،پھل اناج نہیں ملے گا اور آپ اسے تباہ کر بیٹھیں گے
یہاں یہ سب بھی صرف اس ایک لفظ ” کھیتی ” میں چھپا ہے ۔آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کی بیوی اسی کھیتی کی طرح آپ کی توجہ چاہتی ہے ،وہ چاہتی ہے آپ ہر بات بھول کر اس کے نخرے اٹھائیں ،اسے توجہ دیں ،اس سے اپنی محبت کا اظہار کریں ، ہر روز اس کے پاس رہیں ، اس کی ضروریات کا خیال رکھیں ،اس کے محافظ بنیں ،اس پر پیسے خرچ کریں ،اس کے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑے ہوں ، اس کی طرف دیکھنے والے سوروں کو مار بھگائیں ۔اسے خوش دیکھنے کے لیے اس کے آرام سکون کے لیے اپنے مال میں سے خرچ کریں

جب آپ اسے یہ سب مہیا کریں گے تو یقینا وہ ہری بھری رہے گی ، اس کا لہلہانا آپ کے دل کو خوش کرے گا لیکن اگر ایسا نہیں کریں گے تو وہ مرجھا جائے گی اور اسے دیکھ کر آپ کا بھی منہ بن جائے گا

یہ فطرت ہے ،یہ قدرت کا اصول ہے اور یہ قرآن کی آیت مبارکہ کے ایک لفظ میں چھپی حقیقت ہے

اپنی بیگم کو توجہ دیں ، عزت دیں ، روزانہ کی بنیاد پر اپنا وقت دیں ، اس پر اپنا مال خرچ کریں ، اس کی ضروریات فوری پوری کریں ۔ عورت اتنی ہی توجہ چاہتی ہے جتنا کسی بھی کھیتی کو اپنے کسان کی توجہ درکار ہوتی ہے ۔

بدقسمتی سے آپ کو اس آیت مبارکہ کی جہاں بھی تشریح یا ذکر ملے گا وہ جنسی ملاپ تک ہی محدود ملے گا حالانکہ اس آیت کا صرف ایک لفظ ہی اتنا وسیع مفہوم رکھتا ہے کہ مجھ ایسا گناہ گار دنگ رہ جاتا ہے۔

ہمارے یہاں قرآن پاک پر ریسرچ کا ویسا کانسیپٹ نہیں جیسا ہونا چاہیے ،قرآنی الفاظ کے مفاہیم پر ہی توجہ دی جائے تو بہت سے نئے جہاں سامنے آ جاتے ہیں لیکن یہاں فرقہ وارانہ دلائل کے سوا کوئی علمی کام ہی نہیں ہوتا ۔اللہ پاک ہم پر علم کے دروازے کھول دے آمین

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

سید بدر سعید
سید بدر سعید
سید بدر سعید تحقیقاتی صحافی اور پبلک ریلیشنگ ایکسپرٹ ہیں . تین کتب "خود کش بمبار کے تعاقب میں" ، "صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق" اور "جرائم کی دنیا " کے مصنف ہیں .قومی اخبارات ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور پبلک ریلیشنگ میڈیا سیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں . صحافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں . پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے علاوہ مختلف ادبی و صحافتی تنظیموں کے عہدے دار رہے ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کے رکن ہیں . متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں .

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

محکمہ زراعت کا خوفناک...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا...

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

9 مئی کے حوالے سے تشدد کی خبریں ..حقائق جانیں ثبوت کے ساتھ!

نو مئی کے بعد ایک مخصوص گروہ کی جانب سے پراپیگنڈا کرنے والی ویڈیوز،تصاویراور خبروں کی حقیقت بہت سے لوگ نہیں جانتے...