ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

سورج مشتری کے برابر سیارہ ہڑپ کر گیا !

کائنات کی ابتدا سے اب تک بے شمار ستاروں نے جنم لیا اور پھر فنا ہو گئے . یہ کائینات ایسے کئی اسراروں سے بھری پڑی ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کوئی ستارہ فنا ہونے لگتا ہے تو اپنے حجم سے کئی گناہ وسعت اختیار کر لیتا ہے۔ ایسے میں آس پاس کے سیاروں کا لپیٹ میں آجانا ایک عام سی بات ہے لیکن سائنسی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فلکیات دانوں نے زمین سے 12 ہزار نوری سال دور موجود سورج کو مشتری کے برابر سیارہ نگلتے ہوئے دیکھ لیا ہے۔ یہ بات تو طویل عرصہ سے ماہرین فلکیات جانتے ہیں کہ کائنات میں ستاروں کا اپنے گرد گھومنے والے سیاروں کو نگلنا کوئی عجیب و غریب واقعہ نہیں لیکن یہ واقعہ تاریخ فلکیات میں پہلی بار دیکھا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق اپنا ہی سیارہ نگلنے والے ستارے (سورج) کا نام زیڈ ٹی ایف، ایس ایل آر این 2020 ہے لیکن جس سیارے کو اس کے اپنے ہی سورج نے نگلا وہ بھی معمولی نہیں تھا بلکہ اس کا حجم تقریباً مشتری کے برابر ہے

فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ ہم جس نظام شمسی میں رہتے ہیں اس میں بھی ہمارا سورج 4 سے 5ارب سال میں عطارد، زہرہ اور زمین کو نگل سکتا ہے یعنی زمین کی عمر اتنی ہی ہو گی اور اس سے پہلے زمین پر زندگی کتنا عرصہ رہنے کا امکان ہے یہ ایک الگ موضوع ہے.
محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے جو کچھ دیکھا، وہ ستارے کے حجم میں اضافہ کہا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں گردش کرنے والا سیارہ اس کے قریب آگیا۔ جیسے ہی سیارے نے سورج کی سطح کو چھوا، ستارے سے گرم گیس باہر نکلی جو ٹھنڈی ہو کر دھول بن گئی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے سیارہ اپنے ستارے یعنی سورج کے مرکز میں ڈوب گیا جسے سورج نے پوری طرح نگل لیا ہے۔ اس طرح اس کی توانائی سورج میں ضم ہوگئی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ستارے کے سیارے کو نگلنے کے ثبوت تحقیق کے ذریعے ثابت کیے جاسکیں۔

(ایڈیٹر نوٹ : زیڈ ٹی ایف، ایس ایل آر این 2020 نامی سورج کا تفصیلی واقعہ عالمی جریدے نیچر میں شائع ہوا ہے )

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

دنیا کی 92 فیصد...

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دولت کے مراکز اور اس کی تقسیم کے انداز...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

AI جنگ میں نیا دھماکہ—Perplexity کا گوگل کروم پر 34.5 بلین ڈالر کا حملہ!”

12 اگست 2025 کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی خبر نے سب کو حیران کر دیا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سرچ پلیٹ فارم پرپلیکسی (Perplexity)...

کیا ChatGpt لکھاریوں کے کیریئر کو ختم کردے گا؟

یوں تو ہم لوگ آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا اے آئی کا لفظ گزشتہ ایک دہائی سے سنتے آرہے مگر پچھلے کچھ ماہ سے مصنوعی ذہانت...

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023 ۔۔ پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر !

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت، ایران سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔جوہری...

وہ دس نوکریاں جو محفوظ مستقبل کی ضامن ہیں ۔۔۔

مستقبل میں جن ملازمتوں کی سب سے زیادہ مانگ ہو گی وہ پہلے ہی ہمارے آس پاس موجود ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ ماضی...

آپ فیس بک اور انسٹاگرام ایک ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا الگ الگ ؟

جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس کے مطابق میٹا اپنے صارفین کو یہ سہولت دینے جا رہا ہے کہ وہ خود...

میٹا میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے آخری دور کا آغاز

کیلیفورنیا: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے تیسرے اور آخری دور کا آغاز کردیا۔   کمپنی میں مارکیٹنگ، سائٹ...