ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

رزق میں کشادگی کا فارمولا !!

ہمارے یہاں روزگار کمانے کے لیے چاپلوسی اور خوشامد کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوانوں میں بھی یہ سوچ رائج ہے کہ اگر مالک یا افسر کی خوشامد کریں گے اور اسے خوش رکھیں گے تو روزگار کی پریشانی نہیں ہو گی ۔ ہم کسی ایک انسان پر انحصار کرنے لگتے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ باس یا مالک خوش ہو گا تو رزق میں اضافہ ہو گا ۔ بونس ملے گا یا کم از کم ملازمت برقرار رہے گی ۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ رازق خدا ہے اور رزق کا وعدہ اللہ کا ہے ۔ اس طرح روزگار کے معاملے میں ہمارے کیریئر کے آغاز سے ہی زوال کا سفر شروع ہو جاتا ہے ۔
اس میں دو رائے نہیں کہ فی زمانہ خوشامد ، چاپلوسی ،جھوٹ کو کامیابی کی علامت سمجھا جانے لگا ہے لیکن رکیے !!
ایک منٹ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں ،آپ کو ایسا ایک بھی کامیاب شخص "خوش” نہیں ملے گا ۔ ایک عجیب سی بے مقصد بھاگ دوڑ ، ٹینشن ، پریشانی اور جھنجھلاہٹ ان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہو گی ۔ ایسے لوگ مصنوعی اور پریشان کن زندگی کا شکار ہیں۔
میں نے روزگار کمانے کا طریقہ ایک بندر والے سے سیکھا تھا ۔

یہ میرے کیریئر کا آغاز تھا ۔ میں بھی ہر مڈل کلاس نوجوان کی طرح بڑے خواب اور محدود وسائل کا شکار تھا ۔ اس روز فٹ پاتھ پر مجھے وہ بندر نچانے والا نظر آیا ۔اس نے بندر کا بچہ گودمیں اٹھا رکھا تھا۔میں کچھ دیر اسے دیکھتا رہا اور پھر اچانک میرے ذہن میں بجلی سی کوندی ۔
بندر نچانے والے اس مداری نے مجھے کیا کہا یہ جاننے سے پہلے ایک اور راز جان لیں
مرد کی زندگی میں دو لمحے ایسے آتے ہیں جب اس پر رزق اور قسمت کا در کھلتا ہے ۔ ایک نکاح اور دوسرا اولاد کی پیدائش ۔
اس کا فارمولا مختصر سا ہے۔ نکاح کے ساتھ ہی آپ کی زندگی کا رخ بدلتا ہے ۔پہلے صرف آپ کی قسمت اور روزگار تھا ،اب آپ سے ایک ذی روح منسلک ہے جس کا رزق اور ضروریات آپ کہ ذمہداری ہے ۔ اس کے حصہ کا رزق آپ کے ذریعےآنا ہے ۔ جب آپ کسی کے رزق کا وسیلہ بنتے ہیں تو خدا آپ کے رزق کی ترسیل میں رکاوٹ دور کر دیتا ہے ۔
یہی صورت حال اولاد کی ہے ۔ بچہ اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ خود کما یا کھا سکے ۔ اس کا انحصار آپ پر ہے،خدا کسی بات پر آپ سے ناراض ہو سکتاہے لیکن وہ اس بچہ سے ناراض نہیں جس نے آپ کے یہاں جنم لیا ہے وہ اس بچے کو ہر صورت رزق پہنچائے گا ۔یہ رزق آپ کے ذریعے آنا ہے تو یقینا آپ اپنا حصہ اٹھا کر آگے دیں گے، اس لیے آپ کا رزق کشادہ ہو جاتا ہے ۔
مجھے اس روز مداری نے کہا تھا :سائیں خدا جانور کو بھوکا نہیں رکھتا ، اسے تو رزق ملنا ہی ہے ۔اب یہ میرا پابند ہے تو اس کی وجہ سے مجھے بھی رزق مل جاتا ہے ۔ میں اس ان پڑھ مداری کی بات سن کر چونک اٹھا تھا ۔
اس روز مجھے معلوم ہوا ،رزق میں تنگی ہو تو کسی اور کے رزق کی ذمہداری اٹھا لیں ۔
کسی غریب کے گھر راشن بھیجنا شروع کر دیں ..
کوئی جانور پالیں اور اس کی اچھی دیکھ بھال شروع کر دیں ..
چھت پر پرندوں کو مسلسل بلاناغہ باجرہ ڈالنے لگ جائیں ..
کسی بیوہ یا غریب کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری اٹھا لیں ۔.
غرض کوئی ایک ایسا کام پکڑ لیں جس کی بنیادی ذمہداری اللہ کی ہو ۔آپ اس کا وسیلہ بن جائیں ۔
جب تک سلسلہ چلتا رہے گا ، مالک آپ کا رزق کشادہ رکھے گا ۔ آپ اس کے رزق کی ترسیل کے درمیان اپنی "منجی” بچھا کر بیٹھا جائیں . وہ اپنی مخلوق کو اچھا کھلانا چاہتا ہے تو آپ کو اس سے بھی اچھا کھلائے گا ۔
رزق کمانے کے دو راستے ہیں ایک چاپلوسی اور خوشامدہے جس میں آپ کا انحصار کسی دوسرے پر ہوتا ہے ، دوسرا رزق کی ترسیل ہے جس میں کسی دوسرے کا انحصار آپ پر ہوتا ہے ۔
آج کل پڑھے لکھے نوجوانوں نے پہلا راستہ اپنا رکھاہے ،مجھے البتہ ان پڑھ مداری کا طریقہ زیادہ بہتر لگا

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

سید بدر سعید
سید بدر سعید
سید بدر سعید تحقیقاتی صحافی اور پبلک ریلیشنگ ایکسپرٹ ہیں . تین کتب "خود کش بمبار کے تعاقب میں" ، "صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق" اور "جرائم کی دنیا " کے مصنف ہیں .قومی اخبارات ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور پبلک ریلیشنگ میڈیا سیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں . صحافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں . پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے علاوہ مختلف ادبی و صحافتی تنظیموں کے عہدے دار رہے ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کے رکن ہیں . متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں .

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

انفارمیشن اوورلوڈ…سوشل میڈیا پرمعلومات...

کبھی علم کو روشنی اور سکون کا ذریعہ کہا جاتا تھا لیکن اکیسویں صدی میں...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

شادی کا گھر یاماتم گھر

خیبر پختونخواہ کے حسین پہاڑوں کے بیچ واقع ضلع بونیر میں ایک شادی کا گھر اچانک ماتم کدہ بن گیا۔ ڈھول کی تھاپ، خوشی...

ٹرولنگ،فیک نیوز اورسوشل میڈیا اینگزائٹی ڈس آرڈر ۔۔۔۔ ایک خاندان کیسے بکھرتا ہے؟

ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں انسان کی عزت، وقار اور ساکھ صرف ایک لمحے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر منحصر ہو...

ناں۔سر… ادیب

اسے گاؤں کا بابا بہت اچھا لگتاتھا وہ اکثر اس ڈبہ نما سنیما گھر کی ایک ہی فلم کو گندم کے دانوں کے عوض...

دو پاکستانی فِنٹیک اسٹارٹ اپس کو عالمی شناخت

پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے یہ وقت خوشی اور فخر کا ہے کہ عالمی جریدے Forbes Asia نے اپنی مشہور فہرست...

موسمیاتی خطرات اور جنوبی یورپ کی جنگلاتی آگ!

موسمیاتی خطرات اور جنوبی یورپ کی جنگلاتی آگ — ایک عالمی انتباہ جنوبی یورپ اس وقت ایک شدید ماحولیاتی بحران سے دوچار ہے، جہاں جنگلاتی...