اب تک ہم یہی سنتے آئے تھے کہ پاکستان میں چائینہ کا مال آتا ہے اور لوکل مارکیٹ پر قابض ہو جاتا ہے . چینی مصنوعات کو ان کی کم قیمت کی وجہ سے بھی ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے لیکن اب صورت حال تیزی سے اپنا رخ بدل رہی ہے اور چین میں بھی پاکستان کا مال پہنچنے لگا ہے جو کہ پاکستانی انڈسٹری کے لیے خوش آئند بات ہے .اس سلسلے میں پاکستانی مصنوعات چین پہنچانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے اورحال ہی میں پاکستان سے سمندری غذا کے کنٹینر پہلی بار چین کے سنکیانگ ویغور کے شہر کاشغر پہنچے ہیں ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین کا کہنا ہے کہ چار موسموں کے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز کی حیثیت سے چین اور پاکستان معیشت اور تجارت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین پاکستان کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہےاور پاکستان کے ساتھ زمینی راستوں کے ذریعے تجارتی تبادلوں کو مزیدمضبوط بنانےاور تجارت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں۔
اب پاکستان میں "چائینہ مال” کی طرح چین میں بھی "پاکستانی مال” ملے گا!
کچھ صاحب تحریر کے بارے میں
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔