جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس کے مطابق میٹا اپنے صارفین کو یہ سہولت دینے جا رہا ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے اکاؤنٹس کو ایک ساتھ یا الگ الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں میٹا ایک سروے کروا رہا ہے تاکہ لوگوں کی رائے سامنے آئے اور انہیں فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرے
اس حوالے سے میٹا کے ترجمان نے بھی یہی بتایا کہ ہم نے میٹا اکاؤنٹ کا جائزہ اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ زیادہ شفاف طریقے سے یہ دکھایا جا سکے کہ ہماری سروسز کیسے مل کر کام کرتی ہیں اور لوگوں کو پلیٹ فارمز کے فیچرز پر مزید کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں کارٹیل آفس نے میٹا اور پھر فیس بُک پر صارفین کی رضامندی کے بغیر متعدد ذرائع سے ان کے ڈیٹا کو یکجا کرنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جس پر گزشتہ برسوں میں قانونی جنگ بھی چل رہی ہےاور یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت جولائی میں اس مقدمے کی سماعت کرے گی
آپ فیس بک اور انسٹاگرام ایک ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا الگ الگ ؟
کچھ صاحب تحریر کے بارے میں
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔