ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

عالمی سطح پر مذہبی توہین کے واقعات میں اضافہ

کہنے کو دنیا پھر میں آزادی اظہار کے بارے میں بڑھ چڑھ کر باتیں کی جاتی ہیں ۔ خاص طور پر اگر کسی مسلم ملک میں اقلیتوں کے حوالے سے ہلکی سی بھی خبر آ جائے تو عالمی سطح پر کہرام مچ جاتا ہے ۔ حالانکہ کم از کم مسلم ممالک میں ریاستی سطح پر کہیں بھی ایسے رویے موجود نہیں ہیں جو اقلیتوں کے انسانی حقوق سلب کرنے یا انہیں بلاوجہ تنگ کرنے کے زمرے میں آتے ہوں۔ چند ایک انتہا پسند عناصر کی جانب سے ہونے والے واقعات کو بھی کم از کم ریاستی، عدالتی یا عوامی سطح پر پذیرائی نہیں ملتی بلکہ انہیں مذمت کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے ۔ عرب ممالک کی ہی بات کر لیں تو وہاں ہندوؤں کی کیثر تعداد مختلف فارمز پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کے تعصبات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔

انسان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو، اس کے دینی، مذہبی جذبات و احساسات کا احترام دوسرے تمام افراد پر واجب ہے ۔ کیونکہ جب بات ہم انسانی حقوق کے احترام کی کرتے ہیں تو اس میں مذہبی حقوق اور جذبات بھی شامل ہیں جس کی نفی دنیا کے تقریباً ہر دوسری غیر مسلم ریاست اور سماج میں کثرت سے کی جاتی ہے اور کہیں کہیں یہ قبیح فعل ریاست کی سر پرستی میں انجام دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ۔ جسے مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے انجام دیا۔۔ اس نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں جبکہ مراکش نے پہل کرتے ہوئے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا اور حکومت پاکستان نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جمعے کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔

دوسری جانب سعودیہ نے سویڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور قرآن پاک کی بیحرمتی کو سنگین جرم قرار دیا ہے ۔ سویڈن میں عین عید کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور مسجد کے باہر قرآن مجید کا نسخہ نذر آتش کیا گیا ۔او آئی سی نے اس حوالے سے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسلامی ممالک ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔وزیر اعظم پاکستان نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

قرآن کریم کی عزت وحرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کیلئے ہم سب ایک ہیں، گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلاکر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ دنیا بھر کی امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور قیادت اسلاموفوبیا کا شکار اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکیں۔ واضح رہے کہ مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کیلئے جمع ہوں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

حفصہ امان
حفصہ امان
حفصہ امان سوشل ایشوز اور ٹوورازم پر مختلف نیشنل وانٹرنیشنل اخبارات اور ویب سائٹس کے لیے لکھتی رہی ہیں . سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں . انٹرنیشنل میڈیا کانفرنسز میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کر چکی ہیں . فلم اینڈ پروڈکشن کے شعبہ سے منسلک ہیں .سوشل میڈیا مارکیٹر کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں اور اس حوالے سے لٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں . اب دی جرنلسٹ ٹوڈے کےمتسقل لکھاریوں میں شامل ہیں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

پاکستانی بیٹنگ کا بحران:...

پاکستانی بیٹنگ کا بحران: T20I رینکنگ میں ٹاپ 10 سے غائب کرکٹ کے دیوانوں کے لیے...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

شادی کا گھر یاماتم گھر

خیبر پختونخواہ کے حسین پہاڑوں کے بیچ واقع ضلع بونیر میں ایک شادی کا گھر اچانک ماتم کدہ بن گیا۔ ڈھول کی تھاپ، خوشی...

ٹرولنگ،فیک نیوز اورسوشل میڈیا اینگزائٹی ڈس آرڈر ۔۔۔۔ ایک خاندان کیسے بکھرتا ہے؟

ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں انسان کی عزت، وقار اور ساکھ صرف ایک لمحے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر منحصر ہو...

ناں۔سر… ادیب

اسے گاؤں کا بابا بہت اچھا لگتاتھا وہ اکثر اس ڈبہ نما سنیما گھر کی ایک ہی فلم کو گندم کے دانوں کے عوض...

دو پاکستانی فِنٹیک اسٹارٹ اپس کو عالمی شناخت

پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے یہ وقت خوشی اور فخر کا ہے کہ عالمی جریدے Forbes Asia نے اپنی مشہور فہرست...

موسمیاتی خطرات اور جنوبی یورپ کی جنگلاتی آگ!

موسمیاتی خطرات اور جنوبی یورپ کی جنگلاتی آگ — ایک عالمی انتباہ جنوبی یورپ اس وقت ایک شدید ماحولیاتی بحران سے دوچار ہے، جہاں جنگلاتی...