سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف کوئٹہ کے تھانے شہید جمیل کاکڑ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . کوئٹہ پولیس نے اگلے روز قتل ہونے والے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ ان کے وکیل بیٹے کی مدعیت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج کیا ہے.مقتول کے بیٹےایڈوکیٹ سراج احمد نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس میں عمران خان کو نامزد کیا تھا ۔ اس مقدمے میں قتل کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ قتل ہونے والے سینئر وکیل عبد الرزاق نے عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی پٹیشن (آرٹیکل 6) ہائی کورٹ میں درج کر رکھی تھی ۔
عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر منگل کی صبح گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ وہ گھر سے عدالت کی طرف جا رہے تھے۔ مقتول کو دس سے زائد گولیاں ماری گئی تھیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے تھے۔ مقتول کے بیٹھے کے مطابق اس کے والد نے اسے بتایا تھا کہ اس کیس میں انہیں سنگین دھمکیوں کا سامنا بھی ہے . مقتول وکیل کو اس کیس کی پیشی سے ایک روز قبل ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا
میرے والد کو چیئرمین PTIکے ایما پر قتل کیا گیا ۔دہشت گردی اور قتل کا مقدمہ درج!
کچھ صاحب تحریر کے بارے میں
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔