ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

بالی وڈ کی وہ مشہور اداکارہ … جو بھارت کے پہلے صدر کی پڑپوتی ہے!

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی ایک اداکارہ ہندوستان کے پہلے صدر کی پڑپوتی ہیں .
ڈاکٹر راجندر پرساد بھارت کے پہلے صدر تھے۔ وہ انگریز حکومت سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے راہنماوں میں شامل تھے .بھارت کی آزادی کی تحریک میں انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا اورانڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر بھی متحرک رہے .

انہی ڈاکٹر راجندر پرساد کی پڑپوتی بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں . وہ رنبیر کپور اورجمی شیرگل کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں ۔ بھارت کے پہلے صدر کی اداکارہ پڑپوتی کا نام شریا نارائن ہے۔
شریا بالی ووڈ میں ابھی تک کوئی لیڈ رول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں کیونکہ بالی وڈ میں سیاسی پس منظر ہی کافی نہیں بلکہ 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے کی دوڑ نے مقابلہ کی فضا کو مزید سخت کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود شریا نارائن نےچھوٹے رول کر کے اپنی شناخت قائم کر لی ہے ۔

شریا نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک مصنف اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ فلموں کے علاوہ وہ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز سونی ٹی وی کے شو ‘پاؤڈر’ سے کیا تھا .2011 میں شریا نے ٹگمانشو دھولیا کی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انہوں نے فلم میں ‘مہووا’ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جمی شیرگل، ماہی گل، رندیپ ہوڈا تھے۔
اس کے علاوہ وہ راک اسٹار، راج نیتی، دستک، تنو ویڈس منو، سوپر نانی، جیسی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ سوپر نانی میں انہوں نے دماغی طور پر بیمار لڑکی کا رول نبھایا تھا، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔
ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی پڑپوتی شریا کی پیدائش بہار کے مظفرپور میں ہوئی تھی لیکن انہوں نے تعلیم جئے پور سےحاصل کی ۔زندگی اتار چڑھاو کا نام ہے. شریا کے ساتھ بھی یہی ہوا . جب شریا فلم انڈسٹری میں اچھا کام کررہی تھیں تو انہی دنوں ان پرغموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔ ان کی والدہ کینسر کا شکار ہوئیں اور کچھ عرصہ بعد اسی مرض سے وفات پا گئیں .

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ…بھارت...

سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے...

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

عید پر پاکستانی سینما ٹھنڈے .. . فلم انڈسٹری کےزوال کی وجوہات کیا؟

ہاں جی ۔۔ کہاں ہیں وہ دانشور ۔۔؟ کہاں ہیں عید کی فلمیں ؟ کیا صرف میرے لکھنے کی وجہ سے سینما سے اتار...

"تیری میری کہانیاں” . ایک فلم کئی پلاٹ .عید پر ہو گاپاکستانی سینمامیں منفرد تجربہ !

پاکستانی فلمی صنعت کے تین شہرہ آفاق ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی بننے والی نئی فلم ”تیری میری کہانیاں“ عید الاضحی پر سینماؤں کی زینت...

” آوے کا آوا” ..پی ٹی وی ہوم نے قہقہوں کا فوارہ لگا لیا !

اسلام آباد (شوبز رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن نے ہمیشہ ایسے مزاحیہ پروگرام تخلیق کئے ہیں جنہیں ناظرین نے پسندیدگی کی سند دی وہ چاہے...

فلم مینیچرسٹ آف جوناگڑھ ..فن کے بدلے آنکھیں کھو دینے والے فنکار کی ہجرت کی کہانی!

شارٹ فلم مینیچرسٹ آف جوناگڑھ میں ایک ایسے خاندان کااحوال دکھایا گیا ہے جو تقسیم ہند کے بعد اپنا آبائی گھر چھوڑ کر...