ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

دنیا کی سب سے خطرناک جیل ..جہاں جانےوالوں کی لاشیں باہر لائی جا رہی ہیں !

دنیا بھر میں مجرموں کو جیل میں رکھا جاتا ہے . جیل میں رکھے گئے مجرموں کے لیے بھی قوانین موجود ہیں اور پوری دنیا میں مجرموں کے لیے طے شدہ انسانی حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے. بعض جیلوں کے حوالے سے شکایات بھی سامنے آتی ہیں .اس سے پہلے بعض خطرناک جیلوں کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ کہیں قیدیوں کو قتل کرنے کے بعد الٹا لٹکا دیا جاتا ہے تو کہیں قیدی ایک دوسرے کو مار کر کھا جاتے ہیں۔ کسی جیل میں قیدیوں کو گھنٹوں پانی نہیں دیا جاتا۔ تو کہیں عورتیں مرد قیدیوں کی پٹائی کرتی ہیں۔ لیکن آج ہم جس ظرناک جیل کے بارے میں بتا رہے ہیں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے . یہ کوئی ماضی کا قصہ نہیں بلکہ حالیہ صورت حال ہے اور یہ سب ہو رہا ہے ایک ایسے ملک میں جو دنیا کے سامنے انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار بھی ہے .
یہ کہانی ہے ایک ایسی خطرناک جیل کی جہاں چند روز قبل 67 ہزار قیدیوں کو بھیجا گیا تھا لیکن اب انکشافات ہو رہے ہیں کہ اس جیل میں بھیجے گئے مجرم لاشوں کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں

کہانی شروع ہوتی ہے وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور سے ،جہاں کے صدر نائب بوکیل نے غنڈوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے غنڈوں اور جرائم پیئشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کو ان سے پاک کرنے کا مشن شروع کیا اور 67 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ یہ اتنی بڑی تعداد تھی کہ ان ملزمان کو رکھنے کے لیے ملک کی جیلیں کم پڑ گئیں جس پر حکومت نے خصوصی جیل بنوائی۔اس خصوصی جیل کو ظالم ترین جیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں بھیجے گئے تمام ملازمان انتہائی خطرناک غنڈے تصور کیے جاتے ہیں تو دوسری طرف اس جیل میں حکومت کی پالیسی بھی بدل جاتی ہے . یہاں قیدیوں کو گھٹنوں کے بل رکھا جاتا تھا۔ ان کے جسم پر خصوصی ٹیٹو بنوائے گئے تھے۔ جب انہیں لے جایا جا رہا تھا تو ان کے جسم پر کپڑے نہیں تھے۔
ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں میں سے 153 کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور حال ہی میں ان لاشوں کو جیل سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے ایک گروپ کرسٹوسل نے بھی اس پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت پر کئی الزامات لگائے گئے ہیں . یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں سے کسی پر بھی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ جن جرائم کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا ان کی بھی پوری طرح سماعت نہیں کی گئی تھی ۔ ان مرنے والوں میں چار خواتین قیدی اور باقی تمام مرد قیدی تھے۔ اس خوفناک جیل میں ان قیدیوں پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔ مرنے والے ان قیدیوںکے جسم پر شدید زخموں کے نشانات تھے اور خاص طور پر ان کے جسم کے نازک حصوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ یہ بھی کہا گیا کہ ان میں سے آدھے لوگ مار پیٹ کی وجہ سے مرے جبکہ کچھ لوگ غذائی قلت کی وجہ سے بھی موت کا شکار ہوئے یعنی یہاں لوگوں کو کھانا بھی نہیں دیا جاتا۔ رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ یہاں قیدیوں کو یہاں بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے تھے .

اس رپورٹ میں مزید کئی خوفناک انکشافات ہوئے ہیں جس کے مطابق جیل کے سکیورٹی اہلکار اور افسران ان قیدیوں کے ساتھ انتہائی برا سلوک کرتے تھے۔ قیدی بیمار ہو جاتے تو ان کا کسی قسم کا علاج نہیں کیا جاتا . انہیں جان بوجھ کر ادویات اور کھانا وقت پر نہیں دیا جاتا۔ دوسری جانب حکومت نے ابھی تک قیدیوں کی ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ…بھارت...

سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے...

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ…بھارت کے خلاف ثبوت مل گئے ؟

سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش...

اوٹاوا اور نئی دہلی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی

کینیڈا کی جانب سے بھارت پر اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد اوٹاوا اور نئی...

ڈیورنڈ لائن کے اس پار

پاکستان اور پاکستانیوں کی اکثریت جتنا مرضی اچھا سوچ لیں ، اچھا کر لیں مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کی...

نیو دہلی میں ہونے والے جی20 اجلاس پر ایک رپورٹ

بھارت نے نئی دہلی کی زیر صدارت نو ستمبر کو دو روزہ G20 سربراہی اجلاس میں دنیا کے سب سے طاقتور لیڈروں کی میزبانی...

14 سو کروڑ کا مالک بھارتی انڈرورلڈ ڈان .. جسے2023 میں میڈیا کے سامنے قتل کیا گیا!

بھارت میں انڈرورلڈ ڈان کی کہانی کسی فلم سے کم نہیں ہوتی ۔ اسی لیے بھارت میں اس موضوع پر کئی فلمیں بن چکی...