ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

سوڈا واٹر بزنس..!!

روالپنڈی میں ویسے تو سوڈا واٹر کی بہت سی دکانیں ہیں اور مری روڈ اس حوالے سے بہت مشہور ہے مگر دو پوائنٹ بہت مشہور ہیں. پپوجی سوڈا واٹر بینظیر بھٹوچوک ،وکی سوڈاواٹرشمس آبادمیٹرو سٹاپ چوک۔۔
پپوسوڈا واٹر بہت زیادہ مشہور ہےاس جگہ پر ہر وقت رش رہتا ہے خاص کر مغرب کے بعد یہاں کا سوڈا واٹر پینے کے لئے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے. پپوجی کی کوالٹی یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ کافی تعداد میں سوڈے کی بوتلیں بہت سپیڈ سے کھولتے ہیں تو ارد گرد بہت سے لوگ ٹھاہ ٹھاہ کی آواز سننے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں. اسی کمال مہارت ٹھاہ ٹھاہ کی وجہ سے پپو جی کا دوسرا نام اے کے فورٹی سیون بھی ہے۔۔۔
پپو جی سے پوچھا کہ روزانہ کا کتنا منافع ہوتا ہے ؟ہنس کر کہنے لگے کہ روزانہ کی تقریباً 3 سے 4 ہزار بوتلیں نکلتی ہیں اگر فی گلاس10 روپے منافع بھی لگایا جائے تو سیدھا سیدھا 40 ہزار منافع بنتا ہے۔
اسی طرح وکی سوڈا واٹر والے سے ایک بار منافع کا پوچھا تو ان کی بھی ایورج اتنی ہی ہے لیکن اوسطاً فی گلاس10 روپے سے منافع زیادہ ہوتا ہے۔۔۔

یہ دو سوڈا واٹر پوائنٹ راولپنڈی کے مشہور ہیں. دیکھنے میں ایک چھوٹے سے ٹھیے سے اتنا اچھا منافع اس لئے کہ انہوں نے ایک لمبا عرصہ محنت اور استقامت سے اپنی جگہ بنائی ہے۔ چھوٹے موٹے کاموں والے اکثر بزنس سوچ سے کہیں زیادہ منافع دیتے ہیں لیکن ان کے پیچھے جدوجہد کا ایک طویل سفر ہوتا ہے۔ کوئی بھی بزنس ہو وہ کامیاب ضرور ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ اس کا معیار برقرار رکھا جائے اورہر حال میں استقامت کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

سوڈا واٹر بزنس گرمیوں کی مشہور سوغات ہے .لوگ بہت شوق سے پیتے ہیں، اس کے اجزاء میں لیموں، چینی ،کالا نمک، برف اور سوڈاشامل ہے۔سوڈا واٹر ہاضمے کے لئےبہت موثر سوغات سمجھی جاتی ہے۔
سوڈا واٹرمناسب انویسٹمنٹ سے شروع ہونے والا ایک منافع بخش سمال بزنس ہے۔ اس بزنس کی کامیابی کے لئے کوالٹی، صفائی اور شہر کی مشہور مرکزی جگہ ہونا ضروری ہے۔

سوڈا واٹر بزنس 10 ہزار سے شروع کیا جاسکتا ہے اس کے لئے ضروری اشیاء کی فہرست بھی زیادہ لمبی چوڑی نہیں ہے۔ ایک عدد ریڑھی یا پھٹہ، سوڈے کی بوتلیں، ایک بالٹی میں چینی کا شیرہ، لیموں کی ٹوکری، لیموں کا رس نکالنے والاآلہ، ایک عدد چھری ،ایک عدد مگ، اور ڈسپوزل گلاس۔۔۔
گلاس میں برف ڈالی،لیموں کا رس نکال کر گلاس میں ڈالا، چینی کا شیرہ ڈالا،تھوڑا سا کالا نمک ڈالا اور سوڈا واٹر کی بوتل کھول کر اس میں ڈالی, مگے میں ہلا کر گلاس میں ڈالی اور سٹرا ڈال کر کسٹمر کو پیش کر دی اس پراسس میں فقط چند منٹ لگتے ہیں۔

اگر آپ اپنا پارٹ ٹائم بزنس کرنا چاہتے ہیں تو سوڈا واٹر ایک بہترین سمال بزنس ہے جو مناسب انویسٹمنٹ سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ اسی جگہ سے سردی گرمی دونوں موسموں میں فائدہ لیا جاسکتا ہے گرمیوں میں سوڈا واٹر اور سردیوں میں سوپ یخنی وغیرہ۔

سوڈا واٹر بزنس کا منافع
سوڈا واٹر ایک گلاس عموماً 50 روپے کا ہوتاہے اور ایک گلاس کا کل ملا کے خرچہ تقریباً25،30 روپے بھی ہو تو 20 روپے بچت ہے، لیکن اپنی دیہاڑی، جگہ کا کرایہ اور دیگر تمام خرچے نکال کر 10 روپے فی گلاس بھی ہوتو دن میں اگر100 گلاس نکلیں تو 1000 روپےمنافع ہے۔۔۔

بزنس شروع کرنے کے لئےآئیڈیا اور ضروری اشیاء
شہر کی مشہور جگہ تلاش کریں ،ایک عدد ریڑھی یا ٹھیہ لیں، بہترین قسم کا پینا فلیکس اور اشتہار ڈیزائن کروا کر اپنی سمال ایڈوٹائزنگ کریں۔ تمام اشیاء پوری کریں جیسے ریڑھی یا پھٹہ یا میز، برف رکھنے کا ڈبہ، ڈسپوزل گلاس، سٹرا,لیموں والی جالی، چاقو چھری، بوتل کھولنے والا رنگ، مکس کرنے کے لئے مگا، کالا نمک، شیرہ وغیرہ۔۔۔
سوڈے کی بوتلیں گھر میں تیار کیا جاسکتی ہیں اس کا مکمل طریقہ الگ سے موجود ہے لیکن عموماً سوڈےکی بوتلیں بنی بنائی لی جاتی ہیں۔ اگر اپنی بوتلیں تیار کرسکتے ہیں تو بہت بہتر ورنہ بنی بنائی بوتلیں خریدیں، دیگر اشیاء خریدیں اور اللہ کا نام لے کر یہ کام شروع کر دیں ان شاء اللہ اچھا منافع ہوگا۔۔۔اس بزنس کو مزید ماڈرن بنانے کے لئے کسٹمر کو ٹشوپیپر میں گلاس پیش کریں، بیٹھنے کی جگہ صاف ستھری رکھیں اور اپنا معیار بہتر رکھیں ان شاء اللہ یہ بزنس جلد پھلے پھولے گا۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

حامد حسن
حامد حسن
حامد حسن موٹیویشنل رائیٹر ہیں . ان کی خوبی یہ ہے کہ یہ پریکٹیکل موٹیویشنل ہیں اور نوجوانوں کو خوابوں کی دنیا سے نکال کر حقیقت کی دنیا میں لانے کی تگ و دو میں ہیں . ڈیجیٹل میڈیا سکلز اور کم سرمایہ سے شروع ہونے والے کاروبار کے حوالے سے آگہی دیتے ہیں . سوشل میڈیا پر حامد حسن کی تحریریں بےحد پسند کی جاتی ہیں . حامد حسن "دی جرنلسٹ ٹوڈے" کے مستقل لکھاریوں میں شامل ہیں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

سیاسی مصلحتیں اور ہاتھوں سے لگائی گرہیں

الیکشن کا زور تھا اور تمام امیدواران اور انکے سپورٹر و ،ووٹرز بڑھ چڑھ کر الیکشن کمپین کر رہے تھے، پارٹی کے لیڈران...

حکومت آپ کی ….لیکن جیتا کون ؟؟

کتنی دلچسپ بات ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کی بن رہی ہے لیکن جیت تحریک انصاف کی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے...

ملکی سیاست میں نئی صف بندی .. فائٹر قیادت فرنٹ لائن پرآ گئی ؟

ہم نے سیاست میں برینڈ، سیلیبریٹی اورگڈ لکس دیکھ لئے اور انکی حکومت کرنے کی صلاحیت بھی، اسی چیز کو اگر آگے...

پاکستانی سیاست میں پاسنگ مارکس جیت ؟

‏کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے! یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا.. افتخار عارف ----------- غیر ممکن ہے کہ حالات کی گتھی...

ایسا ووٹ بنک جو حکومتیں بنا اور گرا سکتا ہے

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا ۔جمہوری ممالک میں الیکشن ایسا دن سمجھا جاتا ہے جب عوام اپنے ووٹ سے اپنی...

تعلیم کاروبار نہیں … بھارت بازی لے گیا !

ہمسایہ ملک بھارت کے حوالے ایک خبر اپنے اندراتنے مثبت اثرات رکھتی ہے کہ میں متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی...