اگر آپ نے پاکستان میں پارٹنرشپ بیس کام کرنا ہے تو اپنے پارٹنرز پر کسی قسم کا اعتماد نہ کریں.بلکہ ان پر سب سے زیادہ شک کریں…
پارٹنرز کسی بھی وقت دھوکہ دے سکتے ہیں اور آپ کو آپ کی ہی محنت سے بے دخل کیا جا سکتا ہے.
اپنی کمپنی صرف اپنے نام پر رجسٹر کروائیں اور باقی پارٹنرز کو شیئرز دے دیں.
کمپنی پر آپ نے بالکل بھی اضافی انویسٹمنٹ نہیں کرنی اور خاص طور پر کسی انویسٹر کی انویسٹمنٹ تو بالکل نہیں کرنی کیونکہ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو آپ کے پارٹنرز ہی آپ کو کہیں گے کہ ہم تو نہیں کہا تھا کہ آپ اتنی زیادہ انویسٹمنٹ کریں…
آپ ہرگز ہرگز کسی کو بھی بنا انویسٹمنٹ پارٹنر نہ بنائیں کیونکہ عموماوہی بندہ سب سے زیادہ دھوکہ دیتا ہے جس پر اس طرح کا احسان کیا ہوگا.
ہر گز کسی کو موقعہ نہ دیں کہ وہ کسی ملاقات ، میٹنگ یا دوستوں سمیت کسی بھی گیدرنگ میں آپ کی کمپنی کی ملکیت کا دعویدار ہو جائے.ایسا دعوی مذاق یا رواداری میں بھی نہ کرنے دیں
پارٹنرشپ یا شیئرز کی فروخت بہرصورت میرٹ پر کریں جو انویسٹمنٹ کرے بس اسے ہی شامل رکھیں..
اگر کوئی پارٹنر آپ کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے تو بنا وارننگ کے اس کو کمپنی سے علیحدہ کردیں کیونکہ وہ بدتمیزی اگر ایک مرتبہ بھی آپ نے برداشت کی تو اسکا نتیجہ آپ کی عزت نفس مکمل تباہ ہونے کی صورت میں سامنے آئے گا ..
آپ اپنے ذاتی کانٹیکٹس کسی کو نہ دیں.
اپنے کاروبار پر اپنی پکڑ لازمی رکھیں.
اگر کسی کو بھی پارٹنر بنا رہے ہیں تو لازما اس بات کا خیال رکھیں کہ اس بندے کا الگ کاروبار نہ ہو ورنہ وہ آپکے ساتھ پارٹنرشپ میں اپنے کام کو پہلے اور زیادہ ترجیح دے گا اور آپ کا بزنس اس کے لیے آپشن بی ہی رہے گا یا اس پر اسکی توجہ نہیں ہوگی. پھر اسکی نیت کا کیا بھروسہ کہ وہ کل کو اس پارٹنرشپ کی بنیاد پر آپکی کمپنی کا کل دعویدار بن بیٹھے.
کاروباری پارٹنرشپ کاروباری رہنی چاھیے نہ کہ دوستی والا ماحول ہو کہ آپ مروتا سب کچھ برداشت کرتے رہیں. یاد رکھیں کاروبار اور پارٹنرشپ میں مروت نہیں ہوتی بلکہ شفاف کھاتا ہوتا ہے
اور اگر آپ کا پارٹنر کاروبار پر توجہ نہ دے تو فورا اس سے علیحدہ ہو جائیں کیونکہ اس نے اس کاروبار کو گرانٹڈ لے لیا ہے جس کی وجہ سے وہ توجہ نہیں دے رہا.
الغرض آپ کی محنت کا صلہ آپ کو لازمی ملنا چاھیے
ورنہ لوگ آپکی محنت انویسٹمنٹ جمع پونجی اور سب کچھ ہضم کر جائیں گے اور ڈکار تک نہیں لیں گے.
کاروباری اصولوں پر فوکس رکھیں اور اس معاملہ میں کسی کے ساتھ بھلائی، مروت اور محبت کے ساتھ معاملہ نہ کریں کیونکہ وہ آپکو "کمزور” سمجھ کر سپوائل کردیں گے…..
اس سب کے بتانے کا مقصد یہ کہ آپ لوگ انتہائی سمجھداری سے کاروباری شراکت داری کریں…
ورنہ ویسا ہی ہوگا جیسا ذکر کیا ہے.
کیونکہ میں اپنا پراجیکٹ پلاٹینم6 گروپ اسی وجہ سے کھو چکا ہوں..
اگرآپ کاروباری پارٹنر شپ کرنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر لازمی عمل کریں !
کچھ صاحب تحریر کے بارے میں
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
Good