ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

قرضوں کی دلدل اور بڑھتی مہنگائی

پاکستان کو بنے ہوئے 76 سال ہوگئے لیکن معاشی حالات آج تک صحیح نہ ہو سکے. معاشی بدحالی کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے. پاکستان کی بدنصیبی یہ بھی ہے کہ آج تک کوئی بھی سیاستدان پانچ سال کی معینہ مدت کو پورا نہ کرسکا اور اس سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کوئی بھی حکومت اپنی پالیسیاں صحیح طرح سے لاگو نہیں کر پائی. سابق وزیراعظم کو زیرِ حراست لینے کی وجہ سے عوام میں شدید ردِعمل دیکھا گیا اور جواب میں پاکستانی املاک کو ہی نقصان پہنچا. ہماری جذباتی قوم کو یہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اسے بچانا ہے ، جلانا نہیں. دوسری بڑی وجہ مہنگائی کا جن ہے جو روزبروز بڑھتا ہی جا رہا ہے. آۓ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس کی وجہ سے ہر شے کی قیمتوں میں دس گنا اضافہ ہو رہا ہے. مہنگائی کو قابو کرنا تو درکنار حکومت کوئی پالیسی بھی نہیں بنا رہی. قرضوں پر قرضے چڑھے جا رہے ہیں. IMF سے قرضے لینے میں پاکستان 5th نمبر پر آتا ہے. 7.4 ارب ڈالر پاکستان کا IMF سے لیا ہوا قرض ہے. مزید 3 ارب ڈالر لینے پر 10.4 ارب ڈالر بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان IMF سے قرضے لینے میں چوتھے نمبر پر آجائے گا. IMF کے قرضوں کے ساتھ ساتھ شرائط بھی بڑھتی جارہی ہیں اور عوام مزید مہنگائی کی چکی میں پِستی جارہی ہے. روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی اشیاء سے لے کر بل اور باقی چیزوں پر بھی اربوں روپوں کا ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ملکی حالات میں یکسر کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کی وجہ کرپشن ہے. ان تمام عوامل کو ختم کرنے کے بعد ہی پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف آ سکتے ہیں.

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

سیاسی مصلحتیں اور ہاتھوں سے لگائی گرہیں

الیکشن کا زور تھا اور تمام امیدواران اور انکے سپورٹر و ،ووٹرز بڑھ چڑھ کر الیکشن کمپین کر رہے تھے، پارٹی کے لیڈران...

حکومت آپ کی ….لیکن جیتا کون ؟؟

کتنی دلچسپ بات ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کی بن رہی ہے لیکن جیت تحریک انصاف کی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے...

ملکی سیاست میں نئی صف بندی .. فائٹر قیادت فرنٹ لائن پرآ گئی ؟

ہم نے سیاست میں برینڈ، سیلیبریٹی اورگڈ لکس دیکھ لئے اور انکی حکومت کرنے کی صلاحیت بھی، اسی چیز کو اگر آگے...

پاکستانی سیاست میں پاسنگ مارکس جیت ؟

‏کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے! یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا.. افتخار عارف ----------- غیر ممکن ہے کہ حالات کی گتھی...

ایسا ووٹ بنک جو حکومتیں بنا اور گرا سکتا ہے

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا ۔جمہوری ممالک میں الیکشن ایسا دن سمجھا جاتا ہے جب عوام اپنے ووٹ سے اپنی...

تعلیم کاروبار نہیں … بھارت بازی لے گیا !

ہمسایہ ملک بھارت کے حوالے ایک خبر اپنے اندراتنے مثبت اثرات رکھتی ہے کہ میں متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی...