ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

پاکستان کے لاپتہ نوجوان ووٹرز

اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے لیکن دوسری جانب یہی نوجوان ملکی سیاست سے بدظن ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کی طرح میرا بھی یہی خیال تھا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کیا ہے اور خاص طور پر 2018 کے الیکشن میں نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف کی حکومت بنی تھی ۔ پلڈاٹ کی تحقیق نے مجھے غلط ثابت کر دیا ۔ اگلے روز پلڈاٹ کی جانب سے دانشوروں کی ایک نشست کا اہتمام ہوا جس میں مجیب الرحمن شامی ، سلمان غنی اور نعیم مصطفی سمیت سینئر صحافی شریک ہوئے ۔ اس نشست میں جو اعداد و شمار سامنے رکھے گئے انہوں نے مزید پریشان کر دیا ۔
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ اقوام متحدہ پاپولیشن 2021 کی طرف سے جاری کیے گئے م اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے ۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ اب بزرگوں کو اقتدار اور انتظام نوجوانوں کے سپرد کرنا ہو گا ۔ ماضی کی طرح چند "انکلز ” سے کام چلانا مشکل ہو جائے گا ۔ دوسری جانب اسے ہماری بدقسمتی سمجھیں کہ پاکستان کی سیاسی ایکٹیوٹی میں نوجوانوں کی شرکت کم ہوتی جا رہی ہے۔ پلڈاٹ نے ایک بریفنگ پیپر سامنے رکھا جو نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی (NED) کے پروجیکٹ کا حصہ ہے ۔ اس میں انتخابی عمل میں نوجوانوں کی کم نمائندگی کے اہم مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے ۔ اس نشست میں اعداد و شمار اور حقائق ہمارے ل سامنے رکھے گئے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2018 میں نوجوان یعنی 18 سے 35 سال کے ووٹر کی شرکت کم تھی ۔ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ اور نوجوانوں کے ووٹر ٹرن آؤٹ کے درمیان فرق 1993 میں 7 فیصد پوائنٹ سے 2013 میں 27 فیصد پوائنٹ تک رہا یعنی کہ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا لیکن اس کے برعکس صرف 2018 کے عام انتخابات میں یہ فرق کم ہو کر ساڑھے 16 فیصد پوائنٹ پر رہ گیا تھا ۔ اندازہ لگائیں نوجوان ووٹرز کا اوسط ٹرن آوٹ خواتین ووٹرز سے بھی کم ہو گیا تھا ۔ نوجوانوں کا اوسط ووٹر ٹرن آوٹ ساڑھے 31 فیصد جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ 40 فیصد رہا ۔

اگر ہم 2024 کے عام انتخابات کی بات کریں تو الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹر ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ ، 85 ہزار 760 ہے جن میں سے 5 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار 940 ووٹرز کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہے جو کہ کل رجسٹر ووٹرز کا 43.85 فیصد بنتے ہیں ۔مزید تفصیل میں جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بھی 1 کروڑ 22 لاکھ 43 ہزار 477 ووٹرز کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان ہے یعنی یہ وہ نوجوان ہیں جو 2024 میں پہلی بار ووٹ دیں گے۔ ان میں سب سے زیادہ نیا ووٹر پنجاب میں ہے اور ان کی تعداد 63 لاکھ 75 ہزار 484 ہے
پلڈاٹ کے دانشور اس پریشانی کا شکار ہیں کہ پاکستان کا نوجوان ووٹرز کہاں غائب ہو رہا ہے ؟ نوجوانوں کی جمہوری عمل میں دلچسپی کم کیوں ہو رہی ہے ؟ پلڈاٹ نے بتایا کہ یہ صورت حال سیاسی جماعتوں کے بھی سامنے رکھی گئی لیکن ایک سال سے کسی سیاسی جماعت نے بھی دلچسپی تو دور کی بات اس کا جواب تک دینا پسند نہیں کیا ۔

اس حوالے سے میں نے کہا کہ نوجوانوں کو عملی طور پر سیاسی عمل سے دور کر دیا گیا ہے اس لیے ان کی دلچسپی بھی ختم ہو رہی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین ہمارے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرتی تھیں جن پر پابندی لگا کر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے یوتھ ونگ بنا رکھے ہیں ۔ان یوتھ ونگ میں ڈگری یا تعلیم یافتہ ہونے کی پابندی بھی ختم ہو گئی اور تعلیمی اداروں کا ڈسپلن بھی نہ مل سکا ۔اسی طرح ہمارے یہاں پیپلز پارٹی کے علاؤہ لگ بھگ سبھی جماعتوں میں "نوجوانوں کے لیڈر” کے طور پر متعارف کروائے گئے افراد خود ریٹائرمنٹ کی عمر سے بھی تجاوز کر چکے ہیں یعنی ہمارے پاس نوجوانوں کا حقیقی لیڈر ہی نہیں ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ نوجوان قیادت کے طور پر جو نوجوان سامنے لائے جاتے ہیں وہ بھی کسی سیاسی راہنما کا بچہ ، بھائی یا رشتے دار ہی ہوتا ہے ۔ میرا سوال تھا کہ ایسے نوجوان راہنماؤں میں ہم جیسے مڈل کلاس طبقہ کے نوجوانوں کی کیا دلچسپی ہو گی ؟ ہمارے نزدیک تو باپ کے بعد آنے والا بیٹا بھی ویسا ہی ہے۔ اس سے نوجوانوں کے مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں ۔ ہمیں الیکشن سے پہلے کہا جاتا ہے کہ نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد کہا گیا کہ حکومت کا کام ملازمت دینا نہیں بلکہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ملازمت کے مواقع بھی پیدا نہیں کیے گئے ۔ کہیں وعدے قرآن حدیث نہیں ہوتے تو کہیں 35 پنکچر محض سیاسی بیان ہوتا ہے ۔ ہم سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا جھوٹ کو سیاسی بیان کا لبادہ پہنا کر صداقت کا سرٹیفکیٹ لیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح انتخابات جتنے مہنگے ہو چکے ہیں اس میں مڈل کلاس نوجوان کیسے سامنے آ سکتا ہے ۔ کیا ایک محنت کش قومی اسمبلی کی الیکشن کمپین پر ایک کروڑ روپے خرچ کر سکتا ہے ؟ اس سسٹم کو بدلنا ہو گا ورنہ پاکستان کا عام نوجوان اسے ڈرامہ ہی سمجھے گا اور اس کی دلچسپی ختم ہو جائے گی ۔اربات اختیار کو سوچنا ہو گا کہ الیکشن کے اس سارے عمل میں نوجوانوں کا کیا حصہ ہے ؟ اگر نوجوان اس میں سے مائنس ہیں اور ان کا کوئی شیئر ہی نہیں تو پھر پھر محض ووٹ ڈالنے کوئی نوجوان کیوں آئے گا ؟ پاکستان کا نوجوان ووٹر تیزی سے لاپتہ ہوتا جا رہا ہے جسے بازیاب کروانے کے لیے ریاست کو اپنی پالیسی اور سسٹم بدلنا ہو گا ۔ ان نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ملکی قیادت میں حصہ سمیت پالیسیز میں اہمیت دینی ہو گی ورنہ یہ نوجوان سیاسی اور جمہوری عمل سے بدظن ہو کر بیرون ملک جاتے رہیں گے اور ملک ریٹائرڈ بزرگوں سے بھر جائے گا ۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

سید بدر سعید
سید بدر سعید
سید بدر سعید تحقیقاتی صحافی اور پبلک ریلیشنگ ایکسپرٹ ہیں . تین کتب "خود کش بمبار کے تعاقب میں" ، "صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق" اور "جرائم کی دنیا " کے مصنف ہیں .قومی اخبارات ٹی وی چینلز ، ریڈیو اور پبلک ریلیشنگ میڈیا سیل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں . صحافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں . پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کے علاوہ مختلف ادبی و صحافتی تنظیموں کے عہدے دار رہے ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کے رکن ہیں . متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں .

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

محکمہ زراعت کا خوفناک...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا...

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی حالت

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو عام انسانی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں نہیں

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے اور ایک دوسرے کے...

محکمہ زراعت کا خوفناک پراپرٹی سکینڈل !

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ لیتا ہے ، کہیں کاغذات...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

مزاحمتی شاعری اور ہماری ذہنی...

شاعری شاید لطیف جذبات کی عکاس ہے یا پھر انسانی جبلت کی لیکن شاعری میں ایسی باتیں کہہ دی...

ہمارے نمک میں اثر کیوں...

پاکستان اور افغانستان کا آپسی تعلق لو اینڈ ہیٹ جیسا ہے یعنی ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں...

محکمہ زراعت کا خوفناک ...

اب تک سنتے آئے تھے کہ پراپرٹی میں بہت فراڈ ہوتا ہے ۔ طاقتور مافیا غریب شہریوں کو لوٹ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ...

پاکستان کا موجودہ سیاسی کھیل

پاکستان کے سیاسی گراونڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے...

پاکستان میں انتخابات اوران کے نتائج کے اثرات

پاکستان میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت نہیں ملی۔پاکستان تحریک انصاف...

پنجاب کا رابن ہڈ …جس کاجنازہ 17500 افراد نے پیسوں کے عوض پڑھا!

تاریخ کے اوراق الٹنے سے معلوم ہوتا ہے برصغیر پاک و ہند پر حکومت کرنے والوں کا مرکز پنجاب ہی رہا ہے۔ پنجاب جو...

عطا تارڑ کی پیدائش ہیرا منڈی میں ہوئی … یہ کہانی کیا ہے ؟

سوشل میڈیا پر کسی بیانیہ کو سچ کیسے بنایا جاتا ہے ۔ تین دن پہلے ایک پلانٹڈ آرٹیکل لکھا گیا جس میں بتایا گیا کہ...

پولیس کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کا رحجان اور کامیابیاں

پاکستان میں روایتی سماجی تصورات کے تحت خواتین پولیس ملازمت اختیار کرنے سے ہچکچاتی ہیں۔ خواتین کو اس شعبے کی طرف متوجہ کرنے کے...

نفاذ اردو والے بھی انگریزی کے دلدادہ ؟؟

آئین پاکستان کے آرٹیکل 251 کے مطابق پاکستان کی زبان اردو ہے اور اسی آرٹیکل میں لکھا ہوا ہے...