ایڈیٹر : سید بدر سعید

ایڈیٹر : سید بدر سعید

"تیری میری کہانیاں” . ایک فلم کئی پلاٹ .عید پر ہو گاپاکستانی سینمامیں منفرد تجربہ !

پاکستانی فلمی صنعت کے تین شہرہ آفاق ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی بننے والی نئی فلم ”تیری میری کہانیاں“ عید الاضحی پر سینماؤں کی زینت بن رہی ہے تاہم فلم میں موجود تین کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام پر آگئے ہیں۔تیری میری کہانیاں، ایک فیچر فلم ہے جس میں مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ تین مختلف مختصر کہانیوں کو یکجا کرکے ایک فلم میں پیش کیاگیا ہے۔ یہ فلم پاکستانی سنیما پراپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں کسی ایک پلاٹ پر انحصارکی بجائے متعدد کہانیوں پر مشتمل انتھالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے۔تیری میری کہانیاں، کا دورانیہ 120منٹ ہے۔ فلم میں چار گانے بھی شامل ہیں۔

اس انتھالوجی میں پہلی شارٹ فلم ”جن محل“ میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔ دوسری کہانی میں مہوش حیات اور وہاج علی پہلی باراسکرین پر مدمقابل ہیں۔ دیگر کاسٹ میں زاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کانام ”ایک سو تئیسواں“ رکھا گیا ہے۔ اس کہانی کے خالق خلیل الرحمن قمر جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔تیسری شارٹ فلم کا نام ”پسوڑی“ ہے۔ اس فلم میں شہریار منور اور رمشا خان لیڈ پیئر میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے۔ اس فلم کی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مرینہ خان ہیں جبکہ رائٹر واسع چوہدری ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ بڑے ستاروں اور منفرد کہانیوں پر مبنی ”تیری میری کہانیاں“ ایک بہترین تفریحی فلم ہے جسے پاکستان کے ٹاپ ڈائریکٹرز نے ان تھک محنت سے بنایا ہے جو عید الاضحی پر پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

Copyright © The Journalist Today

کچھ صاحب تحریر کے بارے میں

قاسم علی
قاسم علی
قاسم علی مڈ کیرئیر جرنلسٹ ہیں ، پنجاب یونیورسٹی سے کمیونیکیشن اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ سماج ، ثقافت ، کھیل اور حالات حاضرہ پر لکھنا ان کا مشغلہ ہے ۔ ایکسپریس نیوز ، بول نیوز سمیت کئی اداروں کی فاؤنڈںگ ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔ 92 نیوز ، ہلال میگزین سمیت مختلف ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں ، اداروں کے ساتھ بطور ریسرچر، کمیونیکیشن مینیجر اور فری لانسر منسلک رہ چکے ہیں ۔

دیگر مصنفین کی مزید تحاریر

عہد حاضر کے پاپولرسفرنامہ...

پی ٹی وی کی صبح کی نشریات میں چاچا جی کازندہ دل کردار مستنصر حسین...

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت کا دوسرا رُخ

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین اور اب کینسر سے بچاؤ...

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی عہد! "خطے میں طاقت کا نیا توازن”

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم...

فصلیں جب دریا میں بہہ گئیں

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے میری چھ ماہ کی محنت...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر ڈاکٹر نکلے گی۔وہ باتوں پر...

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

یہ بھی پڑھئے

ویکسین: علاج یا سازش؟ حقیقت...

کل کی طرح آج بھی یہی سوال لوگوں کی زبان پر ہے کہ پولیو کے قطرے، کورونا کی ویکسین...

پاکستان اور سعودی عرب کا...

ریاض کے آسمانوں پر سعودی فضائیہ کے F-15 طیاروں نے اپنی گھن گرج سے فضا کو چیرا اور  برادر...

فصلیں جب دریا میں بہہ...

جنوبی پنجاب کے ایک کسان غلام شبیر کی آنکھوں میں آنسو تھے جب اس نے کہا کہ میرے سامنے...

ڈاکٹر ناں۔بھٸ۔ہاں

اس کی بچپن سے ہی باتونی گفتگو سے اس کے گھر والے اندازے لگاتے تھے یہ بڑی ہو کر...

فلم مینیچرسٹ آف جوناگڑھ ..فن کے بدلے آنکھیں کھو دینے والے فنکار کی ہجرت کی کہانی!

شارٹ فلم مینیچرسٹ آف جوناگڑھ میں ایک ایسے خاندان کااحوال دکھایا گیا ہے جو تقسیم ہند کے بعد اپنا آبائی گھر چھوڑ کر...

بالی وڈ کی وہ مشہور اداکارہ … جو بھارت کے پہلے صدر کی پڑپوتی ہے!

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی ایک اداکارہ ہندوستان کے پہلے صدر کی پڑپوتی ہیں . ڈاکٹر راجندر پرساد بھارت کے پہلے...

"ایلی گولڈ اسٹیئن: ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ اسٹرکٹلی کم ڈانسنگ میں پہلی ماڈل”

بین الاقوامی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل Ellie Goldstein نے ایک اہم اور تاریخی اعلان کیا ہے۔ وہ BBC کے مقبول ترین ڈانس شو...

عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے، فنکار برادری کا اظہارِ تعزیت

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اس وقت شدید غم کی کیفیت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ان کے والد چوہدری محمد...

بھولی بسری چہروں کی واپسی: بالی وڈ میں اسٹارز کا نیا جنم

ممبئی کی چمکتی روشنیوں اور کیمرے کی چمک دمک میں کچھ چہرے وقت کے دھندلکوں میں کھو جاتے ہیں، مگر بعض فنکار ایسے ہوتے...

عید پر پاکستانی سینما ٹھنڈے .. . فلم انڈسٹری کےزوال کی وجوہات کیا؟

ہاں جی ۔۔ کہاں ہیں وہ دانشور ۔۔؟ کہاں ہیں عید کی فلمیں ؟ کیا صرف میرے لکھنے کی وجہ سے سینما سے اتار...